خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر کا جسمانی ریمانڈ منظور

0
40
khadija shah

انسداد دہشت گردی عدالت ،سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کا معاملہ ،عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کا 5 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

ملزمہ طیبہ عنبرین ، خدیجہ شاہ ، شگفتہ بی بی ، صنم جاوید ، عائشہ علی بھٹہ کو عدالت پیش کیا گیا ,انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی , دالت نے حکم دیا کہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جیل میں شامل تفتیش کیا جائے ، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کا پانچ ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا پولیس نے مقدمہ 108/23 اور 1271/23 میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،پولیس نے اعجاز چوہدری ،میاں محمودالرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیش کیا

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

دوسری جانب نو مئی واقعے کے مقدمات ،پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر کو عدالت میں پیش کردیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ابتدائی پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے، عدالت نے راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے 9 ستمبر تک پولیس سے مقدمات کے ترمیمی چالان طلب کرلئے راجہ اظہر کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا

Leave a reply