لاہور سمیت متعدد شہروں‌میں زلزلے کے جھٹکے

0
231
earthqu

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں‌میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، سوات، مانسہرہ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،چکوال، چارسدہ، باجوڑ، سانگلہ ہل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی محسوس کئے گئے،بھکر، میانوالی، خوشاب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ،زلزلے کی گہرائی ہندوکش ریجن میں 213 کلومیڑ تھی ،زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 20 منٹ پر محسوس ہوئے

صوابی ، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ،سرگودھا،پنڈدادن خان اورگردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیاگیا،مہمند،پشاور،مردان،بھلوال میں بھی زلزلہ محسوس کیاگیا،بٹگرام ،خیبر، جمرود،لنڈی کوتل ،باڑہ ،تیراہ میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئےگئے،چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ملاکنڈ،چارسدہ ،کالاباغ ،جلالپوربھٹیاں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئےگئے ،مظفرآباد ،شیخوپورہ ،پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے.

Leave a reply