میں نے بیماری یا خودکش حملے میں مر جانا ہے یہ فیصلہ اللہ کا ہو گا،وزیراعظم

دہشت گرد بزدل ہیں جو چھپ چھپ کر حملہ کرتے ہیں
0
114
anwar kakar n pm

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پشاور میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بیماری یا خودکش حملے میں مر جانا ہے یہ فیصلہ اللہ کا ہو گا،

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کے پی پولیس کے شہداء کے ورثاء کوئی معمولی نہیں بہت بڑے لوگ ہیں، میں ایک مقروض کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں،آپ لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا قرض ہے، بعض اوقات ہم لوگ آپ کو وہ مالی امداد نہیں دے پاتے جو دینی چاہیئے،یہ گرے ہوئے لوگ ہیں جنہوں نے اس شہر میں بچوں کو قتل کیا، یہ دین اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں،کچھ خیر کا اور کچھ بدبخت شر کا ساتھ دیتے ہیں، بدبخت قرآن و حدیث کا حوالہ دیتے ہیں اور فساد برپا کرتے ہیں، اے پی ایس میں بچوں کے ٹکڑے کیے، ہم ان سے نہیں ڈرتے،یہ لوگ دس حملے کریں گے، ہزار بار جواب دیں گے، یہ کس کو ڈراتے ہیں، خیبرپختونخوا کے باہمت اور باوفا پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ 20 دن بعد آپ نہیں ہوں گے، سخت باتیں نہ کریں،دہشت گرد بزدل ہیں جو چھپ چھپ کر حملہ کرتے ہیں، بے غیرت ہیں، کیا کریں سجدہ ریز ہو جائیں ان کے سامنے اگر ان میں غیرت اور حیا ہو تو سامنے آکر لڑیں کوئی بھی مسلح کارروائی کرے، اس کو روکنا پولیس کی ذمے داری ہے،خوشی ہے کہ شہید ملک سعد اور صفوت غیور کے ورثاء میرے سامنے ہیں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمدردی کے لائق نہیں ہیں، کیا صفت صاحب شہید ہوگئے تو یہ جنگ ختم ہوگئی؟ 2 ہزار سے زیادہ دہشت گرد مر چکے ہیں کسی کو ان کا نام یاد نہیں، شہداء کے نام یاد ہیں یہ جیتی ہوئی جنگ ہے، یہ جنگ آپ جیت چکے ہیں، صرف جیت کااعلان باقی ہے، جیت کے اعلان میں کچھ وقت لگے گا، شرعی طور پر آپ درست سائڈ پر ہیں، آپ غازی بھی ہیں اور شہید بھی، میری دعا ہے آپ میں غازی زیادہ ہوں، ہم حماقت سے نہیں، ہمت اور حکمت سے یہ لڑائی لڑیں گے، ہم ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے، ایک دوسرے سے سیکھیں گے

 پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply