بھارتی انتخابات،نتائج آنا شروع،مودی کے بیانیے کو بڑا دھچکا،دوتہائی نہ ملی

0
209
modi

بھارتی لوک سبھا انتخابات ،نتائج کی آمد جاری ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک بار پھر وزیراعظم بننے والے ہیں، مودی بھارتی تاریخ میں تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے،بھارتی عام انتخابات میں مود ی کے بیانیے کو بڑا دھچکا لگا ہے بی جے پی زیادہ نشستیں نہ جیت سکیں ،400 نشستیں لینے کے دعویدار بی جے پی اتحاد کو 300 سے بھی کم سیٹوں پر برتری حاصل ہے، بی جے پی اتحاد کر کے حکومت بنائے گی، کیونکہ اکیلےبی جے پی اب حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے.

وارانسی سیٹ سے مودی ڈیڑھ لاکھ کی لیڈ سے جیت گئے
بھارتی وزیراعظم مودی وارانسی کی سیٹ سے الیکشن جیت گئے ہیں، مودی نے چھ لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ لئے ہیں،مودی ایک لاکھ 52 ہزار 513 کی لیڈ سے جیتے ہیں، مودی کے مقابلے میں کانگریس کے اجے رائے امیدوار تھے جنہوں نے تقریبا ساڑھے چار لاکھ ووٹ لئے ہیں، مودی 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اسی سیٹ سے جیت کر وزیراعظم بنے تھے۔

نتیش کمار سے بہتر وزیر اعظم کوئی نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر خالد انور
مودی وزیراعظم بنیں گے یا نہیں، فیصلہ بہار کے نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے چندرا بابو نائیڈو کریں گے۔ نتیشں کی جنتا دل یونائیٹڈ نے 12، نائیڈو کو تیلگو دیشم پارٹی نے 16 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی کو اکثریت کے لئے 272 سیٹیں چاہئے، اسکے بغیر مودی وزیراعظم نہیں بن سکتے،اپوزیشن الائنس نے نتیش کمار کو آفر کی ہے تو مودی بھی ان سے رابطے میں ہیں،وہیں دوسری جانب جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکے بارےمیں کہا ہے کہ ” وہ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں جو ملک کو سمجھتے ہیں اور نتیش کمار سے بہتر وزیر اعظم کوئی نہیں ہو سکتا۔وہ تمام جمہوری اداروں کا احترام کرتے ہیں ہم ابھی تک این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں، لیکن پہلے اور آج، لوگ چاہتے تھے کہ نتیش کمار وزیر اعظم ہوں۔ آج کے نتائج کے بعد عوام کی توقعات بڑھ گئی ہیں،جس طرح سے انہوں نے ریاست بہار کو آگے بڑھایا ہے۔ جب وہ وزیر زراعت تھے تو انہوں نے ملک کے لیے جو زرعی روڈ میپ بنایا تھا اس پر آج تک عمل کیا جاتا ہے۔ انکے ملک کے ریلوے سیکٹر کے لیے کیے گئے کام کے لیے بھی یاد کیے جاتے ہیں۔‘‘

بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، راہول گاندھی
کانگریس کا کہنا ہے کہ واضح ہے انتخابات میں مینڈیٹ ہمیں ملا ہے ،انتخابی نتائج بی جے پی کی واضح ہار ہے ، عوام نے مودی اور اس کے نظریے کو مسترد کردیا ،راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کا شکر گزار ہوں کہ آئین بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے ، مجھے یقین تھا بھارتی عوام ایک ساتھ کھڑے ہو کر لڑیں گے ،لڑائی آئین کو بچانے کی تھی اور عوام نے مودی کو جواب دے دیا ،مودی کو واضح شکست ہوئی ہے، ہم نے بی جے پی نہیں ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑے، خفیہ ایجنسیاں ، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی ،بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،

بھارت میں سات مرحلوں میں انتخابات ہوئے تھے، سادہ اکثریت کے لئے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی درکار ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سب سے آگے ہے، تا ہم بی جے پی کو ابھی تک 2018 کے انتخابات سے کم نشستیں ملی ہیں ، لوک سبھا کی کل سیٹیں 543 ہیں،انتخابات میں 8360 امیدوارمیدان میں تھے، 28 ریاستوں و 8 مرکز کے زیر انتظام خطوں کی لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے،بھارتی انتخابات میں ووٹنگ کی مجموعی طور پر شرح 65.14 رہی.بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور بی جے پی اتحاد این ڈی 293 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 233 نشستوں پر آگے ہے اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو راجھستان میں 11 سیٹیں جاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، راجھستان میں لوک سبھا کی 25 سیٹیں ہیں،2019 میں بی جے پی 24 سیٹیں جیتی تھی لیکن حالیہ انتخابات میں بی جے پی صرف 13 سیٹوں پر آگے ہے،

کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ پر مدمقابل امیدوار سے ابھی تک آگے ہیں،راہل گاندھی 2 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

انتخابی نتائج کے اعلان سے قبل بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 2000 سے 6000 تک پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

بھارتی انتخابات ،اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل
بھارتی انتخابات میں اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل ہوئی ہے، سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ نشست پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے،سابق وزیر لالوپرسادکی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں سےسبقت ہے

بھارتی انتخابات،اب تک کے نتائج، بی جے پی اتحاد 293، کانگریس اتحاد کو 233 سیٹوں پر سبقت حاصل
بی جے پی سورت، جےپور اور کرناٹکا کی نشست سے کامیاب ہو گئی،کانگریس پنجاب کی 2 سیٹوں سے کامیاب ہو گئی ہے، بی جے پی اتحاد این ڈی اے کو 293 نشستوں پر برتری ہے،کانگریس اتحاد کو 233 نشستوں پر سبقت حاصل ہے، مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے،کانگریس رہنما راہول گاندھی کو آبائی نشست رائے بریلی اور وایاناڈ میں برتری حاصل ہے،نریندر مودی وارانسی سے کامیابی کے قریب ہیں، رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ کھدور پنجاب کی نشست پر آگے ہیں،رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ آسام جیل میں قید ہیں ،اداکارہ ہیما مالینی متھورا، کنگنا رناوت ہماچل پردیش کی نشست پر آگے ہیں،اداکار شتروگن سنہا مغربی بنگال اور راج ببر گرو گرام کی نشست پر آگے ہیں.حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں

بھارتی انتخابات، امت شاہ جیت گئے، محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ کو شکست
لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گجرات کے گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کامیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھارتی انتخابات میں شکست ہو چکی ہے،عمر عبداللہ بارہمولہ اور محبوبہ مفتی اننت ناگ سے ہاری ہیں، عمر عبداللہ کو انجینئر راشد شیخ نے شکست دی ہے، انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں ایک مقدمے میں قید ہیں،محبوبہ مفتی کو نیشنل کانفرنس کے رہنما میاں الطاف نے شکست دی ہے

آسام،بدرالدین اجمل کو شکست، کانگریس امیدوار جیت گیا
آسام میں کانگریس امیدوار رقیب الحسین نے اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل کو شکست دے دی ہے، کانگریس امیدوار نے بدرالدین اجمل کو 6.4 لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے،2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دھوبری سیٹ پر بدرالدین اجمل اور کانگریس کے ابو طاہر کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ اس الیکشن میں بدرالدین نے ابو طاہر کو 2 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی تا ہم اس الیکشن میں بدرالدین اجمل ہار گئے،

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply