مسلم لیگ ن کے صدر،سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی معاملات سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،

اجلا س کے لیے ن لیگ کی مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اجلاس پیر کو مری میں ہو گا، ، نواز شریف ان دنوں مری میں موجود ہیں، نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ قیادت کو سپریم کورٹ فیصلے پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر غور ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کی آمد متوقع ہے،اجلاس میں ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال بھی شرکت کریں گے،وزیر اعظم قومی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے، ن لیگی صدر سیاسی،معاشی اورخارجی معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کریں گے،

دوسری جانب نواز شریف نے مری میں موجود پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، اس دوران نواز شریف نے مخصوص نشستوں بارے کیس کے فیصلے پر بھی مشاورت کی ہے، نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کیس کا فیصلہ سنایا اور مخصوص سیٹیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ن لیگ نے کئی شہروں میں احتجاج بھی کیا تھا،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت کو اس فیصلے سے کوئی خطرہ نہیں، طلال چودھری نے بھی فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی، رانا ثناء اللہ نے بھی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، آج پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے.

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Shares: