بریکنگ، پاکستان میں تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ بند کر دی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے احتجاج نے سوشل میڈیا بند کروا دیا،پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دیں

ٹویٹر فیس بک ،واٹس ایپ، انسٹا گرام سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس آج جمعہ کو دن تین بجے تک بند رہیں گی ، وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا سائٹس کو بند کر دیا ہے

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

یہ پابندی کیوں لگائی گئی اس حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے سوشل میڈیا سائٹس کو بند کیا گیا ہے جو آج شام تک بحال کر دی جائیں ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹوٹی ہو رہی تھی جس کی وجہ سے یہ سروس معطل کی گئی ہے، اس سے قبل جن علاقوں میں احتجاج چل رہا تھا وہاں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی تا ہم پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا سائٹس بند کر دی ہیں

Shares: