نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا،عارف علوی نے حلف لیا

pm halaf

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری ہوئی

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا،صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں پڑھی جانے والی آیات کا ترجمہ
مسلمانو، اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حق داروں تک پہنچاؤ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو

وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک تھے،تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں،سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی،سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے.

حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم ہاؤس گئے، جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی ،مسلح افواج نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف کرایا گیا اس دوران وزیراعظم نے عملے سے مصافحہ کیا

گریڈ 21 کے اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے حلف لیتے ہی اہم تعیناتی کر دی گئی،گریڈ 21 کے اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیئے گئے،اسد الرحمٰن گیلانی اس سے قبل سیکرٹری انچارج وزارت پیٹرولیم تعینات تھے،گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا

قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئیں ،قومی اسمبلی پہنچنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گلے لگا کر شفقت کا اظہار کیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو تھپکی د ی ، اس موقع پر پرویز رشید، سلمان شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے.

دوسری جانب شہباز شریف کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد نگراں وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا،تمام 25 وفاقی وزراء، معاونین اور مشیران سبکدوش ہو گئے،کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا،آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے،منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے وزیراعظم آفس سنبھالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،آرٹیکل (5) 91 کے تحت وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھال لی،

سپریم کورٹ، بھٹو صدارتی ریفرنس ،سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

Comments are closed.