مساج سنٹر ،شیشہ کیفے کی آڑ میں "فحاشی کا دھندہ”پولیس کا ایکشن،100 مردوخواتین گرفتار

0
110
police

فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائی کی جائے، رات گئے اسلام آباد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس متحرک ہوئی اور اسلام آباد میں فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائی کی ہے،کئی مردوخواتین کو گرفتار کیا ہے

آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی ہدایت پر تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ کمال خان اور اے ایس آئی عاکف خان نےبھاری نفری کے ہمراہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تھانہ لوہی بھیر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی ایکشن لیا،فحاشی کے اڈوں ،ڈرگ پارٹی کے آرگنائزر ، شیشیہ کیفے مافیاز اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی،100 سے زائد لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر کے تھانہ لوہی بھیر منتقل کر دیا گیا ،

تھانہ لوہی بھیر کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی سے کھلبلی مچ گئی ،جراہم پیشہ عناصر میں خوف و ہراس پھیل گیا ،سول سوسائٹی کی جانب سے تھانہ لوہی بھیر کی زبردست کاروائی کو خوب سراہا جا رہا ہے ،شیشہ سنٹر، مساج سنٹر کی آڑ میں اسلام آباد میں فحاشی کے اڈے چلائے جا رہے تھے، عوامی حلقے پولیس سے کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے کہ کاروائی کی جائے، گزشتہ شب عوام سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے کاروائی کی، بعد ازاں عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے

دوسری جانب وفاقی پولیس ان ایکشن تھانہ شالیمار پولیس اے ایس ائی نادر خان نے تھانہ شالیمار کی حدود ای 11 کے مختلف مساج سینٹر سے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بھتہ خوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ، رات گئے پولیس کی مختلف کاروائیوں سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر جاگ اٹھی ہے اور انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اب کبھی امید ظاہر کی ہے کہ اسلام آباد سے مساج سنٹر کے نام پر جو دھندے ہو رہے ہیں ان کا خاتمہ اب ممکن ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

اسلام آباد،مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،خاتون نے لگائی چھلانگ،تہلکہ خیز انکشافات

ہوٹل میں قحبہ خانہ،پولیس کا چھاپہ،رنگ رلیاں مناتے جوڑے گرفتار

گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

میجر (ر) طاہر صادق کی فیملی کی ملکیت ہوٹل میں قحبہ خانہ،ہوٹل سیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply