رؤف حسن کے جبران الیاس کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات،ریاست مخالف بیانیہ بے نقاب

0
143
rauf hasaan

تحریک انصاف کے رہنما، ترجمان رؤف حسن کے جبران الیاس کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے، جبران الیاس کا ریاست مخالف بیانیہ بے نقاب ہو گیا

جبران الیاس کے روف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے سازش کا پول کھول دیا 9مئی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پروپیگنڈہ پھیلانے کےلئے جبران الیاس نے رؤف حسن کو واٹس ایپ پر ہدایات دیں،دسمبر 2023سے مئی 2024 تک تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے مختلف بیانیے جبران الیاس نے رؤف حسن کو بھیجے ، جبران الیاس نے رؤف حسن کو پروپیگنڈے کے لئے 9 مئی سے متعلقہ فتنہ پھیلانے والی ویڈیوز اور ہیش ٹیگز بھی ارسال کئے ،رواں سال یکم مئی کو جبران الیاس نے رؤف حسن کو ٹی وی چینلز کے اسکرین شاٹس بھیجے جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 مئی کے حوالے سے ریمارکس بھی شیئر کیے گئے ،جبران الیاس نے رؤف حسن کو سوشل میڈیا پر چلائے گئے ٹرینڈز "مداخلت ہوتی ہے” اور "مئی 9 فالس فلیگ” بھی شئیر کیا

جبران الیاس کی جانب سے جسٹس منصور علی شاہ کا بیان بھی پروپیگنڈے کے لئے شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ؛ "یہ کس قسم کی ریاست ہے کہ ہر وقت اس چیز کا ڈر لگا رہتا ہے کہ کوئی ہمیں دیکھ رہا ہے، کوئی ہمیں سن رہا ہے، کوئی ہماری ریکارڈنگ کر رہا ہے، کیمرے ہماری ویڈیو بنا رہے ہیں، کیا ریاست اس طرح چلائی جاتی ہے”؟جبران الیاس نے جھوٹےپروپیگنڈے کے لئے رؤف حسن کو واٹس ایپ پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ؛”ہم نے ایک گوگل ڈرائیو بنا لی ہے جس میں نو مئی سے متعلقہ فالس فلیگ آپریشنز کے تمام ڈیٹا محفوظ ہے جو استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ 9 مئی 2024 قریب آرہا ہے”جبران الیاس نے شرپسندی کو مزید ہوا دیتے ہوئے رؤف حسن سے کہا کہ؛”ٹیم، فالس فلیگ ہیش ٹیگ اب بھی ٹرینڈ کر رہا ہے، آئیے اسے آگے بڑھاتے رہیں۔وجاہت سعید خان کے وی لاگ کے مطابق ” 9مئی کا فالس فلیگ main stream تک پہنچ گیا ہے”

7 مئی کو جبران الیاس نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی شرانگیزی کو سراہتے ہوئے رؤف حسن کو پیغام بھیجا کہ؛”پچھلے سات دنوں کے دوران سب نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہماری 9 مئی کی فالس فلیگ آپریشن کی مہم انتہائی موثر رہی ہے "جبران الیاس نے رؤف حسن کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ؛”لگتا ہے جو متوقع پریس کانفرنس 9 مئی کو آنی تھی وہ اب 7 مئی کو ہوئی ہے”- 14 مئی کے پیغام میں جبران الیاس نے رؤف حسن سے سوشل میڈیا پروپگینڈسٹ کے لیے تنخواہوں کا تقاضہ کیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر زہریلا پراپیگنڈا باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت پھیلایا جاتا ہے ،جبران الیاس کا کہنا تھا کہ؛”السلام علیکم رؤف صاحب، کیا آپ سوشل میڈیا والوں کی تنخواہیں جاری کرنے میں میری مدد کر سکتے ہیں، جب ان کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں تو وہ بہت تذلیل محسوس کرتے ہیں”ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ جبران الیاس کی رؤف حسن کے ساتھ گفتگو سے واضح ہوتا ہے کہ جبران الیاس کا بیانیہ 9 مئی کی شرپسندی کے گرد گھومتا ہے

آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

9 مئی کے حملوں میں عمران خان کا کردار،حکومت تفصیلات دے،بلاول

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مذکورہ بالا تمام واٹس ایپ پیغامات سے یہ بات واضح ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر جبران الیاس کی مکمل گرفت ہے جو اس وقت غیر ملکی سرزمین پر بیٹھا ہے،جبران الیاس کے پس پردہ بھارتی اور صہیونی لابیز ہیں اور انہی کی ہدایات اور پالیسی کے مطابق یہ شخص سوشل میڈیا کو چلا رہا ہے، بیرونی ایماء پر نو مئی سانحے کو متنازعہ بنانے کی پلاننگ میں جبران الیاس اور روف حسن کا اہم کردار ہے ،سیاسی تجزیہ نگاروں نے ان پیغامات سے یہ بات اخذ کی ہے کہ؛ عدلیہ میں ججز کے سیاسی کیسز میں دیے گئے ریمارکس کو بطور ریاست مخالف پروپگینڈا استعمال کیا جا رہا ہے ،بیرون ملک بیٹھے ذرائع ابلاغ کے نام نہاد نمائندے بھی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کو پھیلانے میں مدد دے رہے ہیں ،سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق جبران الیاس کا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی تنخواہوں کا تقاضہ کرنا اس بات کا کلیدی ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کے لیے باقاعدہ فنڈنگ کی جا رہی ہے

رؤف حسن کا ایک اور پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار کے ساتھ رابطوں کا انکشاف

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب

پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

Leave a reply