سپریم کورٹ کا پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم

supreme

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کر دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی بی 50 قلعہ عبد اللہ کے الیکشن سے متعلق درخواست پر سماعت کی.سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے،اے این پی رہنما زمرک خان کے وکیل نے کہا کہ پی بی50 کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آؤٹ غیر حقیقی تھا، جن پولنگ اسٹیشنز سے میرا موکل کامیاب ہوا صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا، زمرک خان نے حلف بھی اٹھا لیا تھا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لے کر جائیں، عدالت بیٹھ کر 400 الیکشن کیسز نہیں سن سکتی،ٹربیونل بن چکے ہیں اپیل وہاں دائر کریں، فریقین رضامند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرا دیتے ہیں،سپریم کورٹ نے فریقین کی رضامندی سے پی بی50 قلعہ عبد اللہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا

پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی کے زمرک خان کامیاب ہوئے تھے، جے یو آئی کے ملک نواز نے زمرک خان کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا،الیکشن کمیشن نے ملک نواز کی درخواست پر زمرک خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا جسے زمرک خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا

مخصوص نشستیں،بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

فاطمہ بھٹو ماں بن گئیں، بیٹے کی پیدائش،نام بھی رکھ دیا

آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Comments are closed.