براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے عملی اقدام کے سلسلے میں‌ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

0
46

براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے عملی اقدام کے سلسلے میں‌ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی وی :حکومت نے براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے لیے عملی اقدامات اٹھانا شروع کردیے . اس سلسلےمیں باقاعدہ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا

انکوائری کمیشن سیکریٹریٹ کے قیام کیلیے کابینہ ڈویژن نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا، وزارت قانون و انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ و ہ جلد از جلد سیکریٹریٹ قائم کرے.

4 نکاتی خط میں خط میں کہا گیا ہے کہ براڈشیٹ کمیشن کو جو ریکارڈ مطلوب ہے وہ ریکارڈ بھی وزارت فراہم کرے، وزارت قانون نے خط کے بعد وزارت قانون و انصاف کے اعلی سطحی اجلاس میں سیکریٹریٹ قیام کے بارے میں غور کیا گیا، براڈشیٹ کمیشن سیکرٹریٹ کے لیے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی پر کیا اعتراض، کیا کہا؟

براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کرنے کا حکم کس نے دیا؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

براڈ شیٹ کیس اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان کا بیرسٹر راشد اسلم کے ساتھ خصوصی انٹرویو

غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی،پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں

براڈ شیٹ کیس: نیب نے برطانوی کمپنی کو 28.7ملین پاؤنڈ ادا کر دیے:اصل کہانی باغی کی زبانی

وزیراعظم عمران خان یہ کام ہر صورت کریں گے،شیخ رشید نے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

اس کے علاوہ وزارت قانون و انصاف نے کمیشن کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو 1800 سی سی گاڑی دینے کے احکامات جاری کردیے، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو بطور چئیرمین کمیشن پٹرول اور مینٹیننس الاونس بھی ملے گا۔

خط میں منظوری دی گئی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جائے گی، براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ممبر کو 1300 سی سی گاڑی بھی ملے گی۔

ادھر نیب اوربراڈشیٹ معاہدےکے مرکزی کردارطارق فوادملک کا کہنا تھا کہ اگرحکومت پاکستان کو ضرورت ہوتو میں براڈ شیٹ کمیشن میں پیش ہوجاؤں گا کیونکہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹروونز اور براڈ شیٹ کی نمائندگی کی ہے جو میرے کام کا حصہ تھا جبکہ نیب اور براڈشیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہواجس پر نیب نے دستخط کیے۔

Leave a reply