براڈ شیٹ انکوائری کمیشن:سربراہ کی تقرری پر پاکستان باراور سپریم کورٹ بار کے تحفظات

0
42

اسلام آباد:براڈ شیٹ انکوائری کمیشن:سربراہ کی تقرری پر پاکستان باراور سپریم کورٹ بار کے تحفظات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بارخوش دل خان اور صدرسپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ نہیں بنیں گے۔

 

بیان میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف مختلف قسم کے اعتراضات کے جواب میں حکومت کی طرف سے کہا گیا ہےکہ جسٹس عظمت سعید ہی انکوائری کریں‌گے اوہ ایک ایماندارمنصف رہ چکے ہیں

Leave a reply