براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ: تحقیقات کی صورت میں سامنے آنے والی خبریں بڑی خطرناک ہیں‌

0
45

اسلام آباد:براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ تحقیقات کی صورت میں سامنے آنے والی خبریں بڑی خطرناک ہیں‌،اطلاعات کے مطابق براڈ شیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کے مزید مندرجات سامنے آ گئے۔ان حقائق کے منظرعام پرآنے کے بعد بڑی ہی خوفناک خبریں بھی گردش شروع ہوگئی ہیں

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کی انکوائری کے دوران بڑی دلچسپ حقیقتیں بھی کھل کرسامنے آئی ہیں‌، جن کے مطابق معاہدہ منسوخی کی ذمےداری سابق ڈپٹی ہائی کمشنرعبدالباسط پربھی عائد کی ‏گئی ہے۔

جوحقائق سامنے آئے ہیں ان کے مطابق کمیشن رپورٹ میں ادائیگیوں میں تاخیرکی ذمےداری موجودہ بیوروکریسی ہے، جس کے نتیجے میں‌ ‏ادائیگیوں میں تاخیرسے9ملین ڈالر جرمانہ ادا کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاوےموسوی ایک ‏ناقابل اعتبار شخص ہیں، موسوی کےالزامات براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کےٹی اوآرسےباہرہیں، ‏کاوے موسوی کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ حکومت کرے۔اورسارے حقائق قوم کے سامنے رکھے

آصف زرداری کےسوئس کیسز کا ریکارڈبھی کمیشن رپورٹ کاحصہ ہے جب کہ جن ڈپلومیٹک بیگز ‏میں ریکارڈ ہے انکی تصاویر بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ ڈپلومیٹک بیگز کے باہرانونٹری انگریزی،فرینچ ‏زبان میں لگی ہے۔

ان بیگز پرانگریزی اورفرانسیسی زبان میں جوتحریرلکھی گئی ہے اس سے بھی بڑے اہم نقات سامنے آئے ہیں‌

پاکستان کی میوچل لیگل اسسٹنس کی لسٹ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ لسٹ کھولناہےیا نہیں ‏فیصلہ اٹارنی جنرل یاوزارت قانون کرے۔

براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں نواز شریف کےسعودی عرب جانے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم ‏ہاؤس کو موصول ہوگئی، جس میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ‏ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے رپورٹ حکومت کوبھجوادی ، رپورٹ جوائنٹ سیکریٹری زاہد مقصود ‏نے وصول کی، جس میں کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جبکہ ایک ‏سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔

یاد رہے حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں براڈ شیٹ معاملے پر ‏انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا‏ اور انتیس جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ ‏آغاز نو فروری کو کیا تھا۔

Leave a reply