باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور عدیل احمد نے خیبر پختونخواہ کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے ہمراہ بی آر ٹی پشاور میں سفر کیا
ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پشاور آ کر کچھ سیکھیں اور سندھ میں بھی کوئی منصوبہ بنائیں۔ صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ عدیل احمد رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بی آر ٹی پشاور آکر دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔
ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور کو تبدیل کر دیا،پی پی پی نے شہری سندھ میں ترقی کرنے کے بجائے موئن جو درو بنا دیا
سندھ کے ممبران صوبائی اسمبلی انجینئر عدیل اور ارسلان تاج کا بی آر ٹی کا دورہ، شاہ محمد وزیر اور ممبران سندھ اسمبلی نے اس موقع پر بی آر ٹی زو کارڈ بھی بنوایا، دونوں ممبران صوبائی اسمبلی نے کارخانوں سٹاف تک بی آر ٹی بس میں سفر کیا
Via @infokpgovt pic.twitter.com/SedpKnHZS1— ATTAULLAH KHAN ✒| (@AttaullahQuotes) August 8, 2020
صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ مکمل ہو چکا جلد افتتاح ہوگا۔ عدیل احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے جس طرح پشاور کو بدلا ہے بلاول زرداری لاڑکانہ اور سندھ کو بدلیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے معاملے پر عوام کو سرپرائز دیں گے،
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا دعوی ٰدرست ہے، کچھ کام باقی ہے،پی آر ٹی سے متعلق میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں،منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا وہی حتمی ہوگی،
کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض کیا تھا،ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2حصوں میں منعقد ہوں گے
پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں
بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس
بی آر ٹی بنانے والی کمپنی نے کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہو چکا ہے، سٹیشن پر جو کام تھا وہ بھی مکمل کر دیا گیا ہے، اب یہ منصوبہ انسپیکشن کمیشن کے حوالہ ہو گا جس کے بعد اسے عوام کے لئے کھولا جائے گا