بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل ایوان میں جو ہوا وہ میرٹ کی جنگ تھی،
قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ایوان میں کتابیں اچھالنے کی ڈیوٹی لگائی،ایسے وزرا بھی ایوان میں کتابیں پھینکتے نظر آئے جن سے توقع نہیں تھی،وزیر دفاع نے حسب توفیق کاغذ اچھالا جو میزائل کی طرح اپوزیشن کو لگا،بلاول بھٹو کی گزشتہ روز تقریر کو سینسر کیا گیا،وزیر اطلاعات یا اسپیکر نے یہ تقریر سینسر نہیں کی تو سپیکر تحقیقات کرائیں جب دلائل ختم ہوجائیں تو سیاسی بونے ذاتیات پر اتر آتے ہیں ایک ماہ میں ایساکیا ہوا کہ شرح نمو 4 فیصد پرپہنچ گئی؟ بجٹ دستاویزات کا عوام پر کتنا اثر پڑتا ہے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے،بجٹ میں دعویٰ کیا گیا لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہو گیا، حکومتی وزیر خزانہ نے ایک ماہ قبل اعتراف کیا کہ معیشت کا ستیا ناس ہوگیا ہے اس بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں،فارن فنڈنگ کیس رکا ہے اور حکومت الیکشن اصلاحات کا ڈرامہ کر رہی ہے
تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف
حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری