عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی : کھانے پکانے کے منفرد انداز کے باعث دنیا بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے عالمی شہرت یافتہ ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براق اوزڈیمیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداھوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
براق کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر اُس وقت کی ہے جب وہ صرف 6 برس کے تھےتصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تُرک شیف کے چہرے پر بچپن سے ہی مُسکراہٹ رہتی ہے جس سے وہ اپنے اردگرد کے لوگوں میں ہمیشہ خوشیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں۔
ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد
تُرک شیف نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں میری عُمر 6 برس ہے۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں اب بھی ویسا ہی ہوں جیسا بچپن میں تھا؟
میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام
واضح رہے کہ تُرک شیف براق نے گزشتہ دنوں ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا اُنہوں نے اسلام آباد مین کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔براق نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا-
ترک شیف اپنی کیوٹ مسکراہٹ کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں انہوں نے کانفرنس میں ہر قت مسکراتے رہنے کے پیچھے کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔