مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی پر پاکستان سمیت آذاد و مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری ہے، مظفر آباد میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے.
سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل
شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برہان مظفر وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، آزاد کشمیر کے شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد میں پاسبان حریت کے تحت آزادی چوک سے ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر آزادی چوک میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کو سلامی دی گئی،.
بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا
بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران
برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمٰں بھارتی فوج نے انٹرنیٹ سروس و موبائل سروس بند کر دی گئی.بھارتی حکام نےکولگام سمیت چار اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی .جموں کوسری نگرسے ملانے والی شاہراہ پرسیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے .
واضح رہے کہ برہان مظفر وانی نے 15 برس کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کی، جب وانی کے بھائی کو خالد وانی کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا، برہان وانی کو آٹھ جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا، وانی کے نماز جنازہ میں لاکھوں کشمیریوں نے شرکت کی تھی،
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں تحریک شروع ہوئی تھی جسے عالمی دنیا میں پذیرائی ملی، کشمیری ایک سو سے زائد دن سڑکوںپر رہے، دنیا بھر میں کشمیریوں کے حمایت میں ریلیاں نکالی گئی تھی، وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں پر بھارتی فوج نے پیلٹ بھی برسائے تھے اور کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا تھا، ۔انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔برہان مظفر وانی اور دیگرکشمیریوں کی نسل کشی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟
برہان وانی کی شہادت کو آج تین برس ہو گئے ہیں. مگر بھارتی قابض فوج برہان وانی کو شہید کرکے جس تحریک کو ختم کرنا چاہتی تھی وہ تحریک آج بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ کشمیری انتفادہ بن کر دن بدن تقویت حاصل کررہی ہے ۔
حریت قیادت کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرکے کشمیر ی نوجوانوں کو طاقت کا جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔ بھارت کو اس کے سابق فوجی جرنیل، بالغ النظر سیاست دان اور دانشور یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ تنازعہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے لیکن وہ ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو دباکر انہیں پشت بہ دیوار کرتارہا ہے اور اس کے نتیجے میں یہاں روز نوجوانوں کا لہو بہہ رہا ہے جس کا عالمی برادری کو سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے