برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،حلیم عادل شیخ متاثرہ بچیوں سے ملنے پہنچ گئے
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی نوکوٹ میں اجتماعی زیادتی کا شکار بچیوں کی رہائشگاہ آمدہوئی ہے
حلیم عادل شیخ نے متاثرہ بچیوں اور لواحقین سے ملاقات کی ہے،حلیم عادل شیخ کی جانب سے متاثرہ بچیوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی گئی،بچی کی والدہ نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، گھر سے اٹھا کر لے گئے، ایک پانچویں کلاس کی طالبہ ہے، بالوں سے کھینچ کے لے کر گئے، میں نے تھانے میں درخواست دی تو میری بات نہیں سنی، پولیس انکے ساتھ ملی ہوئی، پانچ چھ گھنٹے تھانے میں ہمیں بٹھائے رکھا ،ہمیں صرف حوصلہ دیا گیا کہ گھر جاؤ، میں گھر آ گئی دل نہیں مان رہا تھا، ستائیس گھنٹوں کے بعد کہا گیا کہ بچیاں مل گئی ہیں دھرنا ختم کرو، میں نے کہا کہ میری بچیوں سے بات کرواؤ، میں نے انکی بات سنی تو پتہ چلا کہ ظلم ہو گیا،
اس موقع پر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ افسوس کی بات ہے کہ سب مل جاتے ہیں، پولیس، ڈاکٹر، میڈیکل رپورٹ صحیح نہیں بنائی جاتی، معصوم بچیاں جھوٹ نہیں بولتی، ایس ایچ او کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے
کچھ روز قبل راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والی دو بچیوں کو اغوا کیا گیا تھا۔سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ،انہیں برہنہ کیا گیا اور گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا، اسکے بعد دونوں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا، پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم
سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا
لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش
لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام
برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا
برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا








