برطانوی وزیراعظم کی طبیعت کیسی ہے؟ برطانوی وزیر خزانہ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
برطانوی وزیر خزانہ رشی سُناک کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی طبیعت میں بہتری ہےلیکن ابھی آئی سی یومیں ہی ہیں،بورس جانسن اب بیٹھ سکتےہیں اوراپنی کلینکل ٹیم کےساتھ مصروف ہیں،وزیراعظم کی تمام ذمے داریاں نائب کے طور پر وزیرخارجہ سنبھال رہے ہیں۔
ترجمان ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن کے علاج سے بہتری آرہی ہے،بورس جانسن کوروناکوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں.
گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے اپنی جگہ ذمے داریاں ادا کرنے کا کہا ہے۔ بورس جانسن نہ صرف ہمارے بوس بلکہ دوست بھی ہیں۔ بورس جانسن فائٹر ہیں، جلد واپس آئیں گے، ہماری ترجیح کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ہم درست وقت پر صحیح فیصلے کررہے ہیں،
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر انہیں دو روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، برطانوی اسٹیٹ ہیلتھ سیکرٹری میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی 11 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں اور اب تینوں اہم حکومتی عہدیدار قرنطینہ میں ہیں۔یہ خدشہ پہلے ہی کیا جا رہا تھاکہ وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد کئی سیاستدانوں اور حکومتی عہدیداروں میں بھی کورونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نے گزشتہ کئی دن سے متعدد افراد سے ملاقاتی کی تھیں۔
تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص
تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل
کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا
تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص
پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے