بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

0
26

بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔
۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ چار چاند سلامت رہیں آمین۔بعدازاں اسما عباس نے 22 اپریل کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت بگڑنے سے متعلق بتایا تھا۔
اسما عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سنبل شاہد کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔تاہم اسپتال میں کئی روز تک داخل ہونے کے باوجود آج وہ انتقال کر گئی ہیں۔شوبز انڈسری کی جانب سے سنبل شاہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کوروناوبا کے باعث 108 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1205698 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 198 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a reply