بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں کور کمانڈرلاہورشریک، کرونا مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار
بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمانڈر لاہورشریک، کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر،کمشنر لاہور ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ،سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، طبی ماہرین اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی
اجلاس میں کرونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات خصوصا لاہور شہر میں کیسز میں اضافے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ،اجلاس میں گندم خریداری مہم پر پیشرفت اور کاشتکاروں کو فراہم کردہ سہولتو ں پر بھی غور کیا گیا
بزدار کی زیر صدارت اجلاس، کور کمانڈر لاہور کی شرکت pic.twitter.com/tj79CSHQdV
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 8, 2020
اجلاس کے شرکاء کا لاہور شہر میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا، لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی علیحدہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی لاہور شہر کے حوالے سے علیحدہ پالیسی کیلئے سفارشات تیار کرے گی
اجلاس میں صوبے کی سیاسی و عسکری قیادت کا کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لا ک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کاروبار کے لئے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی- ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انڈسٹری یا بزنس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی-
اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لاہور میں سینئر صحافی کرونا کا بنے نشانہ،صدر لاہور پریس کلب نے کیا حکومت سے مطالبہ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان
کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کا کہنا تھا کہ م آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں -لاہور شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علیحدہ لائن آف ایکشن پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے –
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا
حکومت کو دودھ میں مینگنیں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، تاجر رہنماؤں کا بڑا اعلان