بیوی کو قتل کرنیوالے ایاز امیر کے بیٹے سے متعلق مزید انکشافات

0
155

اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں-

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔

ایاز امیر کے بیٹے کی سفاکیت،جسٹس فار سارہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

شاہنواز نے اے لیول میں مسلسل فیل ہونے پر تعلیم ادھوری چھوڑی تھی اور پہلی دو بیویوں کی ملزم شاہنواز کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ناچاکی اور لڑائی جھگڑے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز کی پہلی بیوی نے شادی کے چند دن بعد ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ شاہنواز کی دوسری بیوی بھی شادی کے 6 ماہ بعد اسے چھوڑ گئی تھی۔

مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔

سارہ قتل کیس: صحافی ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ سارہ کے والد آج رات کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے، مقتولہ سارہ کی تدفین تک میت پولی کلینک کے سرد خانے میں رہے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا گزشتہ روز عدالت نے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش کے لیے سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی حراست میں لے لیا ہے-

جبکہ آج اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والد صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ایاز امیر، ان کی اہلیہ ، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔

بیوی کو قتل کرنے والے ایاز امیر کے بیٹے کا میڈیکل کروانے کا حکم

Leave a reply