سارا قتل کیس: خواتین کا کوئی ملک نہیں فریحہ الطاف رنجیدہ

0
63

کہا جاتا ہےکہ فنکار حساس ہوتے ہیں اور سارا قتل کیس تو میں فنکار واقعی بہت زیادہ حساس محسوس ہوئے ہیں. ہر دوسرے فنکار نے سارا کے قتل کی مذمت کرتےہوئے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے. معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو ڈمبل مار مار کر قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر اس میں پانی چھوڑ دیا. لڑکی کے اس طرح سے بہیمانہ قتل کے بعد دنیا کانپ اٹھی ہے انسانیت شرما اٹھی ہے . ایسا ہی ایک کیس نورمقدم کا تھا اس کے مجرم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے لیکن آج تک اس لڑکی کے گھر والوں‌کو انصاف

نہیں مل سکا. ہماری سوسائٹی میں قتل ہوجاتے ہیں دو چار دن مذمت ہوتی ہے لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں . جہاں بہت سارے آرٹسٹوں نے سارا کے قتل کی مذمت کی ہے وہیں فریحہ الطاف بھی پیچھے نہیں رہیں. انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے اس میں انہوں نے نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہےکہ میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ ٹویٹر پر اس قتل کے حوالے سے ٹرینڈ چلائیں اور اس حوفناک خبر کو دنیا تک پہنچائیں .فریحہ الطاف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں‌تک لکھ دیا کہ خواتین کا تو کوئی ملک ہی نہیں ہے. انہوں نے جسٹس فارا سارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا.

Leave a reply