اسلام آباد : "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے کردیئے، جس کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کر دی ، موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70پیسے فی منٹ سےکم کرکے 50 پیسے کردیا گیا۔

موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کا اطلاق یکم جنوری2022سےہوگا جبکہ یکم جولائی2022سےموبائل ٹرمینیشن ریٹس کومزیدکم کیاجائے گا۔

پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ40 پیسےفی منٹ ہوگا، موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی ٹیلی کام سیکٹر کی مشاورت سے کی گئی۔

ادھر سوشل میڈیا پرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے اوراکثرصارفین کا کہنا ہے کہ اس سے رابطوں میں مزید تیزی آئے گی اورصارف پر اس کا بوجھ بھی کم پڑے گا

ادھر اسی حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل نے جو انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کیا ہے وہ فیصلہ بھی واپس لیا جائے تاکہ طالب علم اور دوسرے یوزرز جو کہ تعلیم اور تحقیق کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان پراس کا اضافی بوجھ نہ پڑے

یاد رہے کہ دودن پہلے پی ٹی سی ایل نے اپنے برانڈ بینڈ انٹرنیٹ چارجز بڑھادیئے ہیں جس پررد عمل جاری ہے

 

Shares: