کینیڈا میں مسلمانوں پر تشدد میں اضافہ،مسلمان پر تشدد، داڑھی کاٹ دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مسلمانوں پر تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے
کینیڈا میں ایک بار پھر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص پر حملہ کیا ہے اور اسے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا ہے ، ملزمان نے محمد کاشف نامی شخص پر تشدد کے دوران داڑھی بھی کاٹ دی ہے، تشدد سے کاشف شدید زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، محمد کاشف کے بازو پر شدید زخم آئے ہیں اور اسے ہسپتال میں 14 ٹانکے لگے ہیں، ڈاکٹروں نے کاشف کو آرام کا مشورہ دیا ہے
قبل ازیں کینیڈا کے شہر سینیٹ البرٹ میں دو مسلمان خواتین پر بھی حملہ ہوا تھا، چاقو بردار مسلح شخص نے خواتین کو نہ صرف دھکے دیئے بلکہ حجاب کھینچ کر اتار دیا، مسلح شخص کے حملے اور تشدد سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی تھی
واضح رہے کہ رواں ماہ ایک دہشت گرد نے پورے مسلمان خاندان فزیو تھراپسٹ نے سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا جبکہ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا-
کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والا ننھا فیض اب کیسا ہے
کینیڈا میں مسلم خاندان کاقتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے
اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف
بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری
کینیڈا: پاکستانی شہدا کو سپرد خاک کر دیا گیا
کینیڈا:پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی
:کینیڈا میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ:اسلامو فوبیا کا ایک اورواقعہ