بلوچستان کے شہر ڈیرہ مرادجمالی میں پٹ فیڈرکینال میں شگاف پڑنے سے بابا کوٹ اور صحبت پور میں درجنوں دیہات ڈوب گئے۔
باغی ٹی وی : ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے پٹ فیڈرکینال میں شگاف پڑنے سے بابا کوٹ اور صحبت پور میں درجنوں دیہات ڈوب گئے۔
محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیشگوئی
مچھ میں تیز بارش کے بعد اونچے درجےکے سیلاب کی اطلاعات ہیں اور سیلابی ریلہ کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ سے گزررہا ہے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہےجبکہ فورٹ منرو کےقریب قومی شاہراہ پرکئی کلومیٹرقطاریں لگ گئیں اورسڑک کا ایک حصہ بہہ گیاہرنائی میں بھی پہاڑوں سے آنے والےسیلابی ریلےمضافاتی علاقوں میں داخل ہوگئے جس سے ہرنائی کا صوبے بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
صوبے کی بیشتر سڑکیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں،کئی علاقوں میں سڑک کچےراستے میں تبدیل ہوگئی جو گزرنے والوں کو ذہنی اذ یت میں مبتلا کردیتی ہے،صوبےکی 690کلو میٹرسڑکیں اور 18 پل بارشوں اورسیلاب سے تباہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کا خضدار کے راستے کراچی، فورٹ منرو کے راستے پنجاب اوردانا سرشیرانی کے راستے خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ
چترال میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اورسیلابی ریلےمیں خاتون سمیت 7 افراد بہہ گئے،ریسکیو ذرائع کےمطابق اطلاع ملتےہی ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ریلےمیں پھنسے 15 افراد کو بچا لیا گیا۔
ادھر موسیٰ خیل میں 5 روز میں سیلابی ریلوں میں7 ہزار سے زائد مویشی بہہ گئے،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں اونچے درجےکا سیلاب آگیا، سوراب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے-
پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث 600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے
راجن پور میں سیلابی پانی نے فاضل پور ریلوے ٹریک بھی توڑ دیا، نصیر آباد،جعفرآباد میں 2 روز سےجاری بارشوں سےمتاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کےمنتظر ہیں علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں ہیں اور چشمہ کنڈل روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں طغیانی آگئی، ریلے میں بہہ جانے والے 5 سیاحوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے رتی گلی کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے دو سو سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا-








