خبردار ناک میں‌انگلی نہ ڈالنا ورنہ ہو سکتے ہیں اس کے خطرناک نتائج

0
76

لاہور:ناک میں انگلی ڈالنا صرف اچھی عادت ہی نہیں بلکہ اس کے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں.طبی ماہرین کے مطابق اس سے خطرناک بیماری نمونیا کےجراثیم ہاتھوں سے ناک میں پھیل سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نمونیا بہت چھوٹے اورعمر رسیدہ افراد کو خاص طور پر بہت نقصان پہنچا سکتا ہے،اس سے ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جہاں کھانسی اور چھینک کے وقت جراثیم کے پھیلاؤ سے بچنا ضروری ہے وہیںناک کو ہاتھ لگاتے وقت بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔دوسری طرف ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کو ہر وقت ناک میں انگلی ڈالنے یا خارش کرنے سے نہیں روکا جا سکتا لہٰذاکھلونوں سے کھیلنے اور کسی دوسرے سے ہاتھ ملانے کے بعد بچوں کے ہاتھ لازمی دھلوادیں۔

ڈاکٹروں نے اس حوالے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمونیا نظام تنفس کے ذیلی راستے میں انفیکشن ہونے سے ہوتا ہے جسے پھیپھڑوں کا انفیکشن کہا جاتاہے۔ نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کے سبب ہوتے ہیں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply