سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا پالیسنگ آف پولیس کیلئے بڑا اقدام

0
41

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا پالیسنگ آف پولیس کیلئے بڑا اقدام، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز شارق جمال اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کی ملاقات، ملاقات میں لوکل اینڈ سپیشل لاز کے 34 ہیڈز کے طریقہ تفتیش پر گفتگو شنید کی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کی تجویز پر آپریشن ونگ اور انوسٹی گیشن ونگ کو مکمل طور پر الگ کر دیا گیا،

یکم جنوری 2021 سے لوکل اینڈ اسپیشل لازء کے 34 ہیڈز کے تحت درج مقدمات کی تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کرے گا، تفتیشی افسر کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن بذریعہ کراس چیک ان کے اکاﺅنٹ میں بجھوائی جائے گی،

سی سی پی او محمد عمر شیخ نے ڈی آئی جی اشفاق احمد خان کی طرف سے بھجوائے گئے مسودے پر دستخط کر دیے، پولیس آرڈر 2002 کے تحت آپریشنز ونگ کا مقصد نظم و نسق، شہریوں کے جان و مال اور آذادی کو تحفظ دینا ہے، پولیس آرڈر 2002 کے تحت انوسٹی گیشن ونگ کا مقصد مقدمات کی حقائق پر مبنی شفاف تحقیقات کرنا ہے،سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر انویسٹی گیشن ونگ کو مزید 107 افسران دے دئیے گئے،

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آپریشن ونگ اب لوکل اینڈ اسپشل لاز کے تحت درج مقدمات کی تفتیش نہیں کرے گا، آپریشن ونگ لاءاینڈ آرڈر اور جرائم کی روک تھام کرے گا،لوکل اینڈ اسپشل لازء کے تحت مقدمات کی تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کرنے سے جرائم کے تدارک میں بہتری آئے گی، لوکل اینڈ اسپشل لاز کی تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کرنے سے تھانوں کے تفتیشی ریکارڈ رجسٹر کی تکمیل بھی بہتر ہوگی،

آپریشنز ونگ کی لوکل اینڈ اسپشل لازء کے مقدمات کی تفتیش سے آپریشن و سیکورٹی معاملات متاثر ہورہے تھے، محمد عمر شیخ نے کہا کہ اب آپریشن ونگ جرائم کے انسداد و تدارک اور پٹرولنگ پر فوکس کرے گا، اس سے پہلے پنجاب آرمز آرڈیننس، پنجاب سسٹم آرڈینس، ٹینٹسی آرڈینس، پنجاب وال چاکنگ آرڈینس، پنجاب گیمبلنگ آرڈینس، گلاس سموکنگ آرڈنس، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سمیت 34 ہیڈز کی تفتیش آپریشن پولیس کرتی تھی،

Leave a reply