رکن اسمبلی کے بیٹے نے گاڑی میں کیا لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام،سی سی ٹی وی سے ہوئی شناخت

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

رکن اسمبلی کے بیٹے نے گاڑی میں کیا لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام،سی سی ٹی وی سے ہوئی شناخت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی کے بیٹے نے دوستوں کے ساتھ ملکر سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی ہے،

واقعہ بھارت میں پیش آیا،بھارتی حیدرآباد کے تھانہ جوبلی ہلز میں پیش آنے والے واقعے بارے پولیس کو اطلاع ملی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے ، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پانچ لڑکوں نے اس کو گاڑی میں بٹھا کر زبردستی زیادتی کی ہے ،لڑکوں نے اسے لفٹ دینے کا کہا تھا اور اسی بہانے انہوں نے گھناؤنا کام کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں رکن اسمبلی کا بیٹا اور اسکے دوست شامل ہیں

پولیس نے تحقیقات کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، لڑکی نے جس گاڑی اور جگہ کا بتایا تھا اس مقام پر رکن اسمبلی کی ملکیت گاڑی موجود تھی لڑکی نے بھی بتایا کہ یہی گاڑی ہے، جب اس بارے مزید تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ گاڑی میں رکن اسمبلی کا بیٹا اور اسکے دوست تھے اور انہوں نے ہی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے

پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی کیونکہ ملزمان با اثر ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،لڑکی کے گھر والوں کو رکن اسمبلی کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ لے دے کر کیس ختم کریں لیکن لڑکی کے والد کا کہناہے کہ ہمیں انصاف چاہئے، پولیس کے مطابق جن لڑکوں نے زیادتی کی وہ فرسٹ ایئر کے طالب علم ہیں اور ابھی گھروں میں نہیں ہیں،

دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی کو انصاف ملنا چاہئے، ملزم کوئی بھی ہو اسکو کٹہرے میں آنا چاہئے، کسی صورت ملزم کو معافی نہیں ملنی چاہئے، تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کو حکم دیا کہ کیس میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہئے،

پولیس کے مطابق لڑکی پر تشدد بھی کیا گیا ہے، جب لڑکی سے والد نے گلے پر نشان بارے پوچھا تو لڑکی نے جواب دیا کہ لڑکوں نے اس پر تشدد کیا ہے اور غلط کام کیا ہے، جس پر والد نے مقدمہ درج کروایا،

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Comments are closed.