مزید دیکھیں

مقبول

خود سے وفاداری.تحریر:کوثر رحمتی

زندگی کا سفر جب بچپن اور جوانی کی...

لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس...

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

کراچی کی دونوں بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز پر 36...

چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل...

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن ہوں ، پی ایس ایل ہو ، عید ہو ، چودہ اگست آنے والی ہو ، کوئی شادی کا فنکشن ہو ، کرکٹ ورلڈ کپ ہو رہا ہو ۔ غرض دنیا میں کوئی بھی بڑا ایونٹ ہو رہا ہو ۔ اگر ایک شخص ان اہم ایونٹس میں اپنے فن کا مظاہر ہ نہ کرے تو مزہ نہیں آتا ۔ مجھے نہیں پتہ یہ کامیڈین ہیں یا سنگر ہیں یا اداکار ہیں ۔ پر جو بھی ہیں ہیں بڑے فنکار کیونکہ جب صرف وہ اپنے مخصوص انداز میں یہ ہی کہتے ہیں ۔۔اسلام وعلیکم ۔۔ تو لوگوں کے چہروں پر ہنسی کے غبارے پھوٹ پڑتے ہیں ۔ جی میں بات کر رہا ہوں چاہت فتح علی خان کی ۔

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں تو یہ ایسا لیجنڈ فنکار ہے جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنا ایسا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ کہ اس کے کروڑوں فالورز ہیں ۔ مزے کی بات ہے کہ ان کے بنائے گانوں پر میمز کا طوفان بنتا ہے اور جو لوگ ان کے ہی انداز میں دوبارہ ۔۔ری ڈو۔۔ کرکے ویڈیوز بناتے ہیں ۔ ان میں بڑے بڑے سیلبرٹیز ہیں ۔ اب حالیہ ان کا ۔بدو بدی ۔ تواتنا مشہور ہوچکا ہے کہ نیپالی ، پاکستانی ، انڈینز ،امریکی ، برطانوی ٹاک ٹاکرسمیت مشہور شخصیات ز تک نے ویڈیوز بنائی ہیں ۔ بلکہ بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانج تک نے چاہت کے گائے گانے پر ویڈیو بنا کر انسٹا پر ڈالی ہوئی تھی ۔ یعنی اب بڑے بڑے سپر اسٹارز چاہت کو فالو کر رہے ہیں ۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے اس گانے کو ڈیلیٹ کر دیا ہے حالانکہ صرف اس ایک گانے کی بات کروں تو ایک ماہ پہلے یہ اپلوڈ کیا گیا ۔ اور اب تک اسکو دو کروڑ ستر لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ حالانکہ اوریجنل گانے کو ۔۔اَکھ لڑی بدو بدی۔۔ کو یوٹیوب پر بارہ سال پہلے اپلوڈ کیا گیا تھا ۔ اور اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد سے اب تک صرف اکیانوے لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے ۔ جو اگر یوٹیوب پر گانوں کے حوالے سے دیکھا جائےتو بہت ہی کم نمبر ہے ۔ ویسے انیس سو تہتر میں جب بنارسی ٹھگ کے لیے موسیقار بخشی وزیر نے ۔ ۔اکھ لڑی بدوبدی ۔۔ کے لیے دھن اور تخلیق کیا ہوگا۔ تو انہیں خود بھی اندازہ نہیں ہوگا کہ پچاس سال بعد کوئی ایک ایسا گلوکار بھی آئے گا جو سُر اور لَے کے بغیر اس گیت کو گا کر نور جہاں کے گائے ہوئے اس گیت سے زیادہ مقبولیت اور شہرت حاصل کر جائے گا اور اب اگر آج ملکہ ترنم نور جہاں زندہ ہوتیں تو وہ چاہت فتح علی خان کی اس کاوش کو سن کر انجوائے کرتیں یا کرب سے دوچار ہوتیں۔ یہ اہم سوال ہے ۔پر میں اتنا جانتا ہوں کہ حس مزاح میڈیا کی بھی اعلی تھی ۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سوال یہ جنم لیتا ہے کہ آخر چاہت فتح علی خان کی اس قدر مقبولیت اور شہرت کی وجہ کیا ہے؟ تو میں آپکو بتاتا ہوں کہ اب ہم کو ہنسانے والے نہیں رہے ۔ تھیڑ ز بند ہوچکے ہیں ۔ تھیڑ والے کامیڈینز کو ٹی وی چینلز پر ہاتھ پاوں باندھ کر ہم نے بیٹھا دیا ہے ۔ اور لوگوں کو ان میں کوئی خاص انٹرسٹ نہیں رہا ہے ۔ مجھے نہیں یاد پڑتا آخری بار کسی کامیڈین کی کون سی کہی بات مشہور ہوئی تھی یا زبان زد عام ہوئی تھی ۔ تو یہ ایک بہت بڑا خلا تھا ۔ اس میں کوئی شک نہیں جو پاکستان کے مشکل حالات چل رہے ہیں لوگ انٹرٹینمنٹ چاہتے ہیں۔ ایسے میں اس خلا ء کو چاہت فتح علی خان نے بخوبی فل کیا ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ چاہت کی کہیں بھی انٹری ہو لوگوں کچھے کچھے چلے آتے ہیں ۔ وجہ صرف ایک ہے کہ وہ لوگوں کی چہروں پر ہنسی لاتا ہے ۔ میں یہ مانتا ہوں کہ ان کی آواز بے ڈھنگی اور عجیب و غریب ہے ۔ پر لوگوں کو ان کی آواز سن کر خوشی ہوتی ہے ۔ لوگوں کا یہ اعتراض بھی ٹھیک ہے کہ وہ گانوں کی بھونڈی اور آنکھوں کو تکلیف دیتی عکس بندی کرتے ہیں پر لوگوں کو یہ اسٹائل پسند ہے ۔ تو ہم کو ن ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے ۔ کیونکہ مت بھولیں اس وقت ہم سوشل میڈیا کے دور میں جی رہ رہے ہیں جہاں ۔۔پاری (پارٹی) ہو رہی ہے۔۔ کی چند سیکنڈز کی ویڈیو نے کسی کو راتوں رات ایسا سٹار بنایا ہے کہ اس پر کمرشلز اور ڈراموں کی برسات ہو گئی یا پھر کراچی کی اس لڑکی کو دیکھ لیں جس کا ۔۔میرا دل یہ پکارے آ جا۔۔پر رقص اس قدر وائرل ہوا کہ موصوفہ ہر مارننگ شو کی جان بن گئیں۔ یہی نہیں کسی کم سن کے لیے تو ۔۔پیچھے تو دیکھو۔۔ کہنا ہی اس کے آگے بڑھنے کا ذریعہ بن گیا۔اور صرف یہ ہمارے یہاں ہی نہیں دنیا بھر میں ایسے لوگ اور چیزیں ٹرینڈ کرتی ہیں۔۔مثال کے طور پر انڈیا میں۔۔ دھنچک پوجا ۔۔نے بھی کچھ الٹی سیدھی گلوکاری اور شاعری کر کے دھوم مچائی تھی تو یہاں چاہت فتح علی خان نے ایسا کیا ہے تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیں لوگوں کے ذہن میں اور ہٹ وہ ہی رہتے ہیں جو کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کے مزاج کے مطابق کرتے ہیں ورنہ ایسی بھی دسیوں مثالیں جن کی بس ایک ہی چیز وائرل ہوئی اس کے بعد ان کا اتہ پتہ نہیں ۔ جیسے۔۔ ون پاونڈفش۔۔ فیم شاہد نذیر کہاں ہیں کیا کررہے ہیں کسی کو کچھ نہیں پتہ ۔ ۔پھر لاہور دا پاوا۔۔ اختر لاوا۔۔ بھی ایک ہی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹھس ہوگئے اب کسی کو کچھ نہیں پتہ کہ آجکل وہ کہاں جنریٹر اسٹار کررہے ہیں۔ ۔ آئی ٹو آئی ۔۔ والے طاہر شاہ نے بھی شاید ایک ہی گانے کے بعد بال کٹوا لیے تھے وہ بھی دوبارہ کبھی نظر نہیں آئے ۔تو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پر ان رہنا اور ہٹ ہونا ایک پوری سائنس ہے ۔ یہ سائنس صرف یہ ہے کہ آپکی کہی بات ،لکھی کہانی اور کیے کام سے لوگ متاثر ہوں اور یہ بہت مشکل کام ہے آسان کام نہیں ہے ۔ آپ دیکھیں بڑے اسٹارز کو میں نے دیکھا ہے وہ یہ شکوہ کرتے دیکھائی دیے ہیں کہ جتنی پذائری عوام نے چاہت فتح علی کے کام کو دی ہے اتنی لوگوں نے ان کے اچھے کام کو نہیں دی ۔ حال ہی میں ہمارے سپر ڈوپر اسٹار علی ظفر نے یہ شکوہ کیا ۔ کہ ان کا اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا سرائیکی گیت ۔۔بالو بتیاں۔۔اپ لوڈ ہونے کے ایک ماہ بعد بھی چاہت فتح علی خان کے ۔۔بدو بدی۔۔کو کیوں پیچھے نہ چھوڑ پایا۔ پھر علی ظفرخود اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ اس وہم یا غرور میں مبتلا تھے کہ ان کا کوئی مقابل نہیں۔ خیر میں تو یہ حیران ہوں کہ چاہت فتح علی اتنے مشہور ہوچکے ہیں کہ اس گانے میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان راؤ تک اب چاہت فتح علی خان کے خلاف ہوچکی ہیں۔ وجدان راؤ نے کان پکڑ لیے ہیں کہ اب کبھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ جو کام کیا بلکہ وہ یہاں تک کہتی ہیں کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔پھر ساتھ ہی وہ چاہت فتح علی خان پر یہ الزام بھی لگا رہی ہیں کہ انہوں نے گیت سے نصف آمدنی دینے کا وعدہ کیا لیکن پھر مکر گئے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے انہوں نے چاہت فتح علی خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہو۔ ویسے ہم چاہت کی اب کی کامیابی کا دور دیکھ رہے ہیں مگر یہ نظر میں تو ان کی یہ مسلسل محنت ہے ۔آ پ دیکھیں چاہت فتح علی خان لاہور ڈویژن سے پاکستان کے ڈومسٹیک کرکٹ سیزن میں حصہ لے چکے ہیں۔ کرک انفو کے مطابق کاشف راناعرف چاہت فتح علی خان نے صرف دو فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کرتے ہوئے سولہ رنز بھی بنائے ہوئے ہیں ۔ پھر چاہت فتح کا دعویٰ کرتے ہیں کہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید ان کی ہی دریافت ہیں۔د وہزار بیس میں برطانیہ جا کر یہی کاشف رانا، چاہت فتح علی خان بنے۔ یہ وہ دور تھا جب کورونا وبا چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی۔ ایسے میں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انٹری دی۔ ابتدا میں خود کو نصرت فتح علی خان کا پرستار بلکہ جانشین تک قرار دیا، اسی مناسبت سے نام بھی رکھا اور نصرت فتح علی خان کے ہی کلام کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کی۔شروع میں چاہت فتح علی خان کے عجیب و غریب بے ڈھنگے انداز گلوکاری کو طنز و مزاح کے طور پر لیا گیا۔ کچھ نے ان کا مذاق بھی اڑایا لیکن چاہت نے نصرت فتح علی خان کے کلام کی جان نہ چھوڑی اور پھر گذشتہ برس ہی اچانک چاہت فتح علی خان کو غیر معمولی شہرت ملی۔یہ شہرت سوشل میڈیا سے ہوتی ہوئی مین سٹریم میڈیا تک جا پہنچی۔ چاہت فتح علی خان نے نصرت فتح علی یا پھر پرانے گانوں کی جان بخشتے ہوئے اب اپنے خود کے تیار گانے پیش کرنا شروع کر دیے۔ جیسے پی ایس ایل کا ترانہ ہو یا پھر عالمی کپ کا۔ چاہت فتح علی کو کسی نے یہ راز بتا دیا کہ اگر انہیں خبروں میں رہنا ہے تو جس کام پر لگے ہوئے ہیں، اس کی رفتار اور تیز کر دیں جبھی ان کا ہر ہفتے کوئی نہ کوئی ۔۔آئٹم۔۔ یا ۔۔بیان۔۔سوشل میڈیا کی زینت بنتا رہا۔یہاں تک کہ وہ ایوارڈ زتقریبات میں بھی بے سُروں کی مالا جپتے رہے اور مہوش خان سے چھیڑ خانی کی ویڈیوز مشہور کرواتے رہے ۔اور صورتحال یہ بنی کے لوگوں نے پتہ نہیں وہ ایوارڈ شو دیکھا یا نہیں ۔پر چاہت کی مہوش کے ساتھ جگل بندی ہر کسی نے ضرور دیکھی ۔ بہرحال گلوکاری کے بعد اب چاہت اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے ہیں اور بہت جلد ان کی پہلی فلم ۔۔سبق۔۔ بھی آنے والی ہے تو دل تھام کر ہی بیٹھیں، نجانے آگے چاہت فتح علی خان اور کیا کیا سرپرائز دیں؟

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں بس اتنا کہوں گا کہ ویسے بدو بدی پر اکلوتے چاہت فتح علی خان نے ہی ۔۔ ری ڈو ۔۔ نہیں کیا ۔آنجہانی انڈین گلوکار سدھو موسا والا اور بھومیا بھی اس گیت کو ری مکس کر چکے ہیں۔ اسی طرح دو سال پہلے پاکستانی گلوکار صائمہ نے بھی اس نغمے کو ری مکس کیا جس کی ویڈیو میں فلم سٹار میرا اور سلیم شیخ نظر آئے۔ حالیہ دنوں میں چاہت فتح علی خان کی غیر معمولی مقبولیت اور ویورشپ کو دیکھ کر کئی اور گلوکاروں نے اس گانے پر قسمت آزمائی۔ یہاں تک کہ ابرار الحق بھی خود کو باز نہ رکھ سکے۔ میری تو یوٹیوب سمیت جس نے بھی چاہت کے گانے کو اسٹرائیک بھیج کر وہاں سے ہٹوایا ہے ریکوسٹ ہے کہ ایسا نہ کریں ۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن اس وقت چاہت ہے ۔ لوگوں کو قبول کرنا ، سراہنا اور قدر کرناسیکھیں ۔ کیونکہ دنیا میں سب سے مشکل کام کسی کو خوشی دینا ہے اور ہنسنا ہے اور یہ کام چاہت فتح علی خان بخوبی ادا کررہے ہیں ۔

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan