چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے شیئرز منجمد کرنے کا معاملہ،چیئرمین نیب جاوید اقبال، ڈی جی عرفان منگی اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی

چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور متعلقہ تحقیقاتی افسر کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا،تحریک استحقاق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کے لیے آزاد ہے،نیب کے پاس بدنام کرنے اور ملزم لکھنے کا کوئی لائسنس نہیں، نیب کا اقدام مجھے ہراساں کرنا اورمجھے ڈرانے کے مترادف ہے، نیب کے اقدام کا معاملہ سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے،

واضح رہے کہ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیئے

سلیم مانڈووی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ روپے کے شیئرز منجمد کئے گئے،احتساب عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی

نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام شیئرز خریدے،شیئرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑ کی رقم جعلی اکاوَنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی،نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیا،نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کو بھی ملزم نامزد کیا

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا ، ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجازہارون نے اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے، ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، پلاٹوں کی144ملین روپے رقم دو جعلی اکاؤنٹ سے ادا کی گئی۔

یہ اکاؤنٹ اومنی گروپ کے لکی، اے ون انٹرنیشنل کے نام پر تھے اور اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے.

سینیٹر مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ان کی ساری تجارتی سرگرمیاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہیں۔ وہ اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو چیلنج کریں گے۔ وہ نیب کے اس غیرقانونی ایکشن پر مناسب قانونی کارروائی بھی کریں گے اور ان کی کردار کشی کرنے کے تمام پروپیگنڈے کو وہ مسترد کرتے ہیں ، سینیٹر مانڈوی والا نے قطعی طور پر ان کے خلاف کئے جانے والے اس میڈیا ٹرائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے متعلق بے بنیاد خبر سوائے سیاسی انتقام کے اور کچھ نہیں۔ وہ اس میڈیا مہم کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں

Shares: