چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں
اگر پچاس سال کی۔لواتین کا تصور ذہن میں لایا جائے تو وہ یقیناً ایسی خاتون ہوں گی جن کے سر کے بالوں میں سفیدی ہو گی چہرے پر جھریاں پڑ چُکی ہوں گی یا چہرےکی جلد لٹکتی نظر آرہی ہو گی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر خواتین چاہیں تو اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی کر کے پچاس سال کی عُمر میں بھی تیس سال کی لگیں گی مگر اس کے لیے انھیں ان چند باتوں کا خیال رکھنا ہوگا
غذا: سب سے پہلے کھانے کی بات آتی ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ پرائمل ڈائٹ یعنی پھل سبزیاں ڈرائی فروٹ گوشت مچھلی اور انڈے کا استعمال کریں امریکن۔سوسائٹی آف کلینیکل نیوٹریشن کے تحت کی جانے والی تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹھی یا نشاستے پرمبنی اشیاء کا استعمال نہ کرنے یا کم کرنے والے لوگوں میں دل کی بیماریاں ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے اس طرح کی ڈائیٹ سے جسم کو مناسب وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں
سبز چائے کا استعمال: امریکن ماہر غذائیت ڈاکٹر جون بریفا کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں بہت ہی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس کے علاوہ کیٹی چنز بھی ہوتے ہیں یہ کیٹی چنز انسان کے خلیات کو ٹوٹنے اور خراب ہونے سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ سبز چائے دل کے امراض ہائی بلڈ پریشر سے بھی بچاتی ہے ڈاکٹر جون بریفا کے مطابق پیکٹ میں ملنے والے بازاری کھانوں کو جن مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے ان کی۔وجہ سے ان کی غذائیت ختم ہو جاتی ہے اور ان کھانوں میں نمک کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض ہونے کا۔خدشہ بڑھ جاتا ہے
پانی: پانی کا استعمال بھی انسان کو صحت مند رکھتا ہے پانی کی کمی کی۔وجہ سے انسان کی جلد بے رونق لگتی ہے جبکہ اگر مناسب مقدار میں پانی کا۔استعمال کیا جائے تو جلد صحت مند نظر آتی ہے چہرے پر رونق رہتی ہے روزانہ دس سے بارہ گلاس یا کم۔از کم۔آٹھ گلاس پانی ضرور پیئیں اگر پانی نہیں پیا جاتا تو اس میں لیموں نچوڑ لیں اس طرح پانی پیا جائے گا اس طرح سے جسم کے اعضاء کی صفائی ہوجاتی ہےاور جلد صاف نظر آتی ہے
زیتون اور روغن زیتون کی اہمیت اور فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں
بیریز اور زیتون کے تیل کا استعمال: مختلف طرح کی بیریز جیسے اسٹرا بیری بلیو بیری یا رس بھری کا استعمال کریں ان کے اندر وافر مقدار میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس خلیات کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور جلد کو لٹکنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں اسی طرح زیتون کے تیل میں۔موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی۔آکسیڈینٹس دل کی بیماریوں اور کینسر کا خطرہ کم کر دیتا ہے اس حوالے سے امریکن۔سوسائٹی فار کلینیکل نیوٹریشن کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل۔استعمال کرنے کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے یہ کینسر سے بچانے کے ساتھ کولیسٹرول کو بھی کنٹرول۔کرتا ہے
مچھلی کا تیل:مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے دل کے امراض اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات لاحق نہیں ہوتے اور یہ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے دن میں تقریباً تین سے چھ گرام مچھلی کا تیل استعمال کرنا چاہیے تاہم خواتین کو اس بات کا۔ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں مچھلی کے تیل کا استعمال انہیں۔نقصان تو نہیں دے رہا بعض لوگوں کو یہ راس نہیں آتا اس لیے انھیں اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے
ورزش انتہائی ضروری: صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کی جائے ہمارے یہاں۔تیس سال کے بعد خواتین خود کو بوڑھا سمجھنے لگتی ہیں اور ورزش کرنا چھوڑ دیتی ہیں جس سےان کے اعضاء کمزور پڑنے لگتے ہیں اگر خواتین متوازن غذا کا استعمال کریں۔اور ساتھ میں ورزش کریں تو اپنی عمر سے کئی سال چھوٹی نظرآ سکتی ہیں ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہےخلیوں کو تازہ آکسیجن ملتی ہے خلیات ٹائٹ ہونے لگتے ہیں اور جھریاں پڑنے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے روزانہ تیز قدموں سے چلنے کی عادت بنائیں روازنہ۔تیس منٹ تک چلنے کی عادت کو اپنا معمول بنائیں
پُرسکون اور مکمل نیند: کینیڈا کے ایک رائٹر شینن کلارک جو کہ صحت کے موضوع پر لکھتے ہیں ان کے مطابق نیند کی کمی کی۔وجہ سے انسانی جلد وقت سے قبل بڑھاپے کی جانب گامزن ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ نیند پوری نہیں لیتے تو ان کی جلد وقت کے ساتھ ساتھ ڈھلکنے لگتی ہے اس پرجھریاں پڑنے لگتی ہیں وہ خواتین جو وقت سے پہلےبوڑھا نہیں ہونا۔چاہتیں تو انہیں چاہیے کہ اپنی نیند پوری کریں بلا ضرورت رات دیر تک جاگنے سے گریز کریں مناسب نیند لینے والی خواتین ذہنی و جسمانی طور پر صحتمند رہنے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سےبھی محفوظ رہتی ہیں کم از کم۔آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں اس سے نہ صرف صحت برقرار رہے گی بلکہ وزن بھی کم ہوگا اور ساتھ ہی جلد کے بوڑھا ہونے کا عمل۔بھی سست پڑ جائے گا








