چندریان تھری کی آج لینڈنگ،مذاق اڑانے پر اداکار پر مقدمہ درج

بھارت میں آج شام چھ بجے چندریان تھری کی لینڈنگ براہ راست نشر کی جائے گا،
india

بھارت کا چندریان تھری آج چاند پر اتر رہا ہے، بھارت میں اس حوالہ سے جہاں جوش و خروش پایا جا رہا ہے وہیں چندریان پر تنقید کرنے والے ہالی وڈ اداکار پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

چندریان تھری آج چاند پر اتر رہا ہے،اسرو کا کہنا ہے کہ چندریان تھری کے آٹومیٹک لینڈنگ سیکوینس (اے ایل ایس) شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کی 5.44 پر طے شدہ مقام پر آمد کا انتظار ہے،اے ایل ایس کمانڈ موصول ہونے پر ایل ایم طاقتور نزول کے لیے تھروٹلیبل انجنوں کو چلائے گام مشن آپریشنز ٹیم کمانڈس کی ترتیب وار عملدرآمد کی تصدیق کرتی رہے گی ،ایم او ایکس پر آپریشنز کا براہ راست ٹیلی کاسٹ پانچ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا

نہرو سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر پرمود گروورکا کہنا ہے کہ چندریان تھری کے لانچ ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی تھیں، نہروسائنس سنٹر نے کافی تیاری کر رکھی ہے،ہم چاند کا تھری ڈی ماڈل دکھائیں گے، لوگ لائیو ڈیٹا بھی دیکھ سکیں گے، ہمارے پاس بچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ہے جس میں پچاس ساٹھ بچے حصہ لیں گے اور چندریان کے ماڈل بنائیں گے یہ بچے کل کے سائنسدان ہوں گے ،

بھارت میں آج شام چھ بجے چندریان تھری کی لینڈنگ براہ راست نشر کی جائے گا، تعلیمی ادارے کھلے ہوں گے، تعلیمی اداروں میں لینڈنگ دکھائی جائے گی وہیں بھارتی میڈیا لائیو نشریات چلائے گا، مودی افریقہ میں ہیں تا ہم وہ چندریان کی لینڈنگ کے وقت معائنہ کریں گے،

دوسری جانب چندریان تھری کا مذاق اڑانے پر بالی ووڈ اداکار پرکاش راج کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پرکاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے چندریان کا مذاق اڑایا تھا، اس نے ٹویٹ کی جس میں ایک شخص بنیان اور لنگی میں چائے ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے،مقدمہ بگل کوٹ کے تھانے میں درج کیا گیا ہے،

انتہا پسند ہندو تنظیموں کے رہنماؤں نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے،

خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ

مشن کو کامیاب بنانے والے پریشان ہیں کیونکہ انہیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی

چندریان تھری کے سفر میں کوئی رکارٹ نہیں آئی

بھارتی سائنسدانوں کے مطابق 23 اگست کی شام 5.47 پر چندریان تھری کی لینڈنگ کرائی جائے گی ،اب تک صرف امریکا، روس اور چین کے مشن چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اگر بھارت کامیاب ہوتا ہے تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا، اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو چندریان تھری مشن 23 اگست تک چاند پر اترے گا

Comments are closed.