چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا، کونسا بڑا قدم اٹھا لیا؟ دنیا حیران رہ گئی

0
61

چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا، کونسا بڑا قدم اٹھا لیا؟ دنیا حیران رہ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مطالبے پرچین نے آج ایک بار پھرسلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیراٹھادیا،چین نے وزیرخارجہ کے خط کو بنیاد بنا کرسلامتی کونسل میں کشمیرپر تفصیلی بریفنگ مانگ لی،بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصر مشن دےگا.

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ سےلائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جارحانہ بھارتی اقدامات نے امن وسلامتی کوخطرات لاحق کردیئے ہیں،بھارت نے کشمیر میں 4 ماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،

وزیرخارجہ نے صدر سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ نے خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت پر لاک ڈاوَن ختم کرنے کے لیے دباوَ ڈالا جائے ،بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ،

Leave a reply