چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی پر مشتمل چھینہ گروپ کا رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ روز سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اورملک غضنفرعباس چھینہ کے درمیان مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے چھینہ گروپ اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چھینہ گروپ کی جانب سے رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کیے جانے کا امکان ہے، چھینہ گروپ میں پنجاب سے 20 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ اس سے قبل بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔