چینی ،آٹا تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں مزید تاخیر کا امکان

0
55

چینی ،آٹا تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں مزید تاخیر کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی، آٹا بحران کے حوالہ سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ مزید لیٹ ہونے کا امکان ہے

چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، کمیشن کے اراکین میں کرونا پھیلنے لگا مجموعی طور کمیشن میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے

چینی و آٹا کمیشن کے ایک رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد باقی افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے، تو ان میں سے بھی ایک اور رکن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

چینی سیکنڈل، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی و آٹا تحقیقاتی کمیشن کے اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تحقیقاتی رپورٹ مزید لیٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، کمیشن نے پہلے رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی، اب کمیشن نے رپورٹ مئی کے دوسرے ہفتہ میں دینا تھی۔

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں

Leave a reply