چینی بحران، تحقیقاتی کمیشن نے وفاقی وزیر کو طلب کر لیا

0
45

چینی بحران، تحقیقاتی کمیشن نے وفاقی وزیر کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی تحقیقاتی کمیشن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج طلب کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر آج کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے،جہاں کمیشن وفاقی وزیر سے چینی کی برآمدت سے متعلق سوالات کرے گا او چینی پر دی جانیوالی سبسڈی سے متعلق بھی اسد عمر کا موقف جانے گا۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسدعمر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے کے مجھے اور وزیراعظم کو چینی کے والا کمیشن، ایکسپورٹ کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے بلائے. کابینہ نے یہ فیصلہ ecc کی سفارش پر کیا تھا. اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے، وزیراعظم سے نہیں. کمیشن سے درخواست ہے کے مجھے ضرور بلایا جائے

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر ازخود کمیشن میں پیش ہوئے تھے ، انہوں نے کمیشن کو تحقیقات میں مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی تھی اور زبانی طور پر اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو کمیشن میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں

Leave a reply