اقلیتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان، اور چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل کی ملاقات ہوئی ، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین ون مین کمیشن برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شعیب سڈل کی ملاقات، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دنیش کمار اور سیکرٹری اقلیتی امور عبدالفتح بھنگر شریک ہوئے

ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی ومعاشی بہتری کے لئے اقدامات، صوبے میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
, وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اقلیتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے.صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتی ہے.

سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے. اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے. موجودہ حکومت نے اقلیتی امور کا علیحدہ محکمہ قائم کیا ہے۔ پی ایس ڈی پی میں اقلیتی برادری کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.