وزیراعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے ارکان راولپنڈی پہنچ گئے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

0
45

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معائنہ ٹیم کے ارکان رانا فضل عباس اور نوید رضا راولپنڈی پہنچ گئے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ایم آئی ٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی ہے، ٹیم ممبران نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی، وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم کےاراکین نےڈینگی سےمتاثرہ علاقوں کادورہ بھی کیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کےاراکین کامختلف اسپتالوں کادورہ بھی کیا، ٹیم ڈینگی کی صورتحال کےبارےمیں حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرے گی،

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 11 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز کا تعلق کراچی سے جبکہ پنجاب میں 84 فیصد ڈینگی کے کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں علاقے ڈینگی کی آماج گاہ بن گئے ہیں اور فیومیگیشن کے ذریعے مچھروں اور ان کے انڈوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، ڈینگی کے 2 ہزار 827 کیسز پنجاب، 2 ہزار 474 کیسز سندھ، 2 ہزار 260 کیسز خیبر پختونخوا، 2 ہزار 46 کیسز اسلام آباد اور ایک ہزار 780 کیسز بلوچستان میں سامنے آئے اس کے علاوہ کچھ کیسز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رپورٹ ہوئے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اس لیے سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں بلکہ کچھ ممالک میں اس طرح کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، راولپنڈی اور دیگر علاقوں‌ میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے حکومت اپنی بھرپور کوششیں‌ جاری رکھے ہوئے ہے،

Leave a reply