چیف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز کی ایڈمرل ظفر محمود سے اہم ملاقات

0
44

اسلام آباد 17 اکتوبر 2019: چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

نیول ہیڈ کوارٹرز آمدپر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز شخصیت کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے مہمان شخصیت کو گارڈ آف اونرپیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپھر نیول ہیڈ کوارٹرزمیں ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر الملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول(RMSP) جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیرالملکی سمندری مشق امن 19- میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت پر لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل نے علاقے میں معاونتی میری ٹائم سیکورٹی کی حمایت اور مشق امن 19- کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے تربیت کے مختلف شعبہ جات میں عسکری روابط اور دفاعی تعاون کے دیگر شعبوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان کا دورہ بالعموم دونوں ممالک اوربالخصوص دونوں بحریہ کے مابین دوطرفہ معاونت میں اضافے کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

Leave a reply