ڈیزل کے بغیر حکومت ، عمران خان نے حقیقت بیان کردی

0
44

اسلام آباد :اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں نوجوانوں‌ کے لیے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے ہم فضل الرحمان کےلوگوں کوبھی قرضے دیں گےاگروہ میرٹ پرہوں گے، مدارس کے بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ سائنس کی تعلیم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مدارس میں 500 اسکلز لیباٹریز بنارہے ہیں، ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، دو ہزار اساتذہ کو انٹرنیشنل ٹریننگ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 14 مہینے سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، یہ لوگ کہتے ہیں تعلیم ، صحت و صاف پانی چاہیئے لیکن ٹیکس نہیں دینا اگرٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا، ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، میں ابھی آہستہ آہستہ تبدیلیاں کررہا ہوں، ہمیں خوددار قوم بننا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں‌کہا کہ مشکل وقت گزر گیا اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں عوام سے کیے گئے وعدوں‌پر عمل کرکے دکھاوں‌گا، کنونشن سینٹرمیں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قوم اس لیے مشکل وقت کا سامنا کررہی ہے کیونکہ وہ پرانے کرپشن کے گند سے جان چھڑانا چاہتے ہیں‌اور میں‌اس ملک کو کرپشن کے ضرور پاک کروں‌گا

Leave a reply