بیجنگ:چین نے مریخ کے لیےاپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا،امریکہ پریشان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے اپنا پہلا مشن روانہ کردیا، چین کی جانب سے پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر روانہ کیا گیا جو چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔
China successfully launched an unmanned probe to Mars in its first independent mission to another planet https://t.co/CmFep4vIbm pic.twitter.com/llswdIwWOf
— Reuters (@Reuters) July 23, 2020
مشن کے ترجمان جیسے جیسے تیار وین ون مریخ کے قریب پہنچنے پر ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور جیسے ہی یہ مشن مریخ کے قریب پہنچے گا اس کی رفتار کم کرنا بہت اہم ہوتا ہے اور اگر رفتار کم کرنے کا عمل کامیابی سے نہیں ہوپایا یا پھر سیارے کے قریب فلائٹ درست طریقے سے نہیں کام کرپائی تو مریخ پر تحقیقات کرنا ممکن نہیں ہوگا۔