بیجنگچین کھل کرعمران خان کی حکومت کی حمایت میں‌ آگیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کوعدم استحکام کی طرف لے جانے والی اندورونی اوربیرونی قوتوں کو سازشی کردار اداکرنے کی اجازت نہیں دے سکتا

چین کی طرف سے باقاعدہ ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ چین حکومت پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کی حوصلہ شکنی چاہتا ہے ، پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، اس لیے پاکستان کی حکومت کو بھی اسی طرح ہی مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں

 

سرکاری بیان میں چین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ چین سے ہزاروں کلومیٹردورداسو کا واقعہ پیش آیا لیکن چین کو کبھی بھی دور نہ سمجھنا بلکہ چین دہشت گردی کرنے والوں کا پیچھا کرکے رہے گا

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ چین حکومت پاکستان کی اس سلسلے میں مدد جاری رکھے گا

یاد رہے کہ چند دن پہلے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے باقاعدہ ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چین نئے پاکستان ویژن کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور موجودہ حکومت کواستحکام دینے کے لیے بھرپور کوششیں بھی کرتا رہے گا

Shares: