چینی سفیر کی شیخ رشید سے ملاقات،ایم ایل ون منصوبے بارے بات چیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جِنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا، منصوبوں پر کام کی رفتارمزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری ،چئیرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چین میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر چینی سفیر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت ، چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہ مارچ میں وزارت پلاننگ سے منظوری کے بعد پشاور۔کراچی مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبہ رواں مالی سال میں ہی شروع ہو جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا
سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی بھی خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ اور کے سی آر کی بحالی جلد سے جلد مکمل ہو، اس کے لئے چین سے ملکر ضروری اقدامات لیںگے۔ 1800کلومیٹر ایم ایل ون منصوبے پر تقریباً نو ارب ڈالر لاگت آئے گی؛ پانچ سال میں مکمل ہوگا، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے، چینی شراکت داری سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے روڑ اور ریل انفرا سٹرکچر کو تیزی سے ترقی دینا نا گزیر ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں








