دنیا کوملکی حالات کے بارے میں منفی کیوں بتایا : چینی صحافی کو 4 سال قید

0
38

شنگھائی: دنیا کوملکی حالات کے بارے میں منفی کیوں بتایا : چینی صحافی کو 4 سال قید،اطلاعات کے مطابق چینی عدالت نے ایک خاتون صحافی کو اس لیے 4 سال کی قید کی سزا سنا دی ہے کہ اس کی رپورٹنگ سے ملک کی بندنامی ہوئی اوردنیا نے چین کے متعلق غلط گمان کرنا شروع کردیا تھا ،

ذرائع کے مطابق اس خاتون نے کرونا کے حوالے سے چین میں ہونی والی اموات اور نقصانات کے بارے میں انکشافات کیئے تھے ، غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی شہری صحافی کو کووڈ-19 کی وبا کے آغاز کے بعد ووہان میں رپورٹنگ پر 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ان کے وکیل نے کہا کہ چین کے وسطی شہر میں ‘نامعلوم وائرل نمونیا’ کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے تقریباً ایک سال بعد ان کی مؤکل کو سزا سنائی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سابق وکیل زانگ زین گزشتہ روز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئی تھیں جہاں شنگھائی کی عدالت نے مختصر سماعت میں انہیں وبا کے پھیلاؤ کے افراتفری پر مبنی ابتدائی مراحل میں جھگڑا کرنے اور اشتعال دلانے کے الزام میں سزا سنائی۔

ان کی لائیو رپورٹس اور مضامین فروری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوئے تھے، جنہوں نے حکام کی توجہ حاصل کی تھی۔

چینی حکام کی جانب سے 8 وائرس وسل بلوورز کو وبا سے متعلق حکومتی ردعمل پر تنقید کو روکنے کے لیے سزا سنائی جاچکی ہے۔

بیجنگ کی جانب سے اپنی سرحدوں میں وائرس پر قابو پانے میں ‘غیرمعمولی’ کامیابی پر خود ک مبارکباد دی جاتی ہے، جس کی معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک ووہان میں عالمی وبا کے آغاز سے اب تک لاک ڈاؤن اور بڑھتے ہوئے کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔

غیرمعمولی عالمی صحت کے بحران میں دوران چین نے معلومات کے بہاؤ کو کنٹرول کرکے بیانیے کو اپنے حق میں کیا اور ملک کی حکمراں جماعت کی جانب سے صدر شی جن پنگ کو سراہا گیا۔

تاہم ان کے سرکاری بیانیے پر تنقید کرنے والوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply