چینی جنگی طیارے ہمارے جنگی طیاروں کوہراساں کرتےہیں:کینیڈا

ٹورنٹو:کینیڈین فوج کے ترجمان نے چینی افواج پر الزام عائد کیا ہے کہ چینی جنگی طیارے کینیڈین جنگی طیاروں کو پریشان کرتے ہیں ،کینیڈین فوج کے ذمہ داران نے کہاہے کہ صرف پریشان ہی نہیں بلکہ وہ اس کے گشتی طیارے کو ہراساں کر رہے ہیں کیونکہ وہ شمالی کوریا کی پابندیوں کی نگرانی کرتے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کینیڈا کے طیاروں کو اپنی پرواز کے راستوں سے ہٹانے پر مجبور کرتے ہیں۔

 

 

اس سلسلے میں کینیڈا کی مسلح افواج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ 26 اپریل سے 26 مئی تک کئی مواقع پر پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس (PLAAF) کے طیاروں نے رائل کینیڈین ایئر فورس (RCAF) CP-140 اورورا لانگ رینج گشتی طیارے سے رابطہ کیا۔

 

 

کینیڈین افواج کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کینیڈین فضائیہ کے ذمہ داران سے PLAAF طیارے نے بین الاقوامی فضائی حفاظت کے اصولوں کی پابندی نہیں کی۔” "یہ طرزعمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہیں ، چینی جنگی طیارے ہمارے RCAF اہلکاروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔”

 

 

کینیڈین حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس دوران جب کینیڈین طیارے شمالی کوریا پر جاری پابندیوں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں تواس دوران بعض صورتوں میں کینیڈا کے ہوائی عملے نے اتنا خطرہ محسوس کیا کہ انہیں روکنے والے طیارے سے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے اپنی پرواز کا راستہ فوری طور پر تبدیل کرنا پڑا۔

کینیڈا کی طرف سے ان الزامات کا بیجنگ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Comments are closed.