باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

سرجانی ٹاؤن میں 4 سالہ معصوم بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے،پولیس کے مطابق ایک ہی گھر میں موجود دو کرائے داروں کے درمیان پانی اور گیس پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ شب لڑائی جھگڑے کے دوران 4 سالہ معصوم بچے حسن ولد فاروق کو چھری کے وار کرکے زخمی کیا گیا‌۔واقع سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور ڈی میں واقع گھر میں پیش آیا۔ واقع کا مقدمہ الزام نمبر 217/2023 متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔تھانہ سرجانی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے واقع میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سلیم ولد عظیم، لاریب ولد سلیم اور سمیر ولد سلیم شامل ہیں، دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ایس آئی یو ، سی آئی اے کی جعلی کرنسی و اسلحہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی جاری ہے، دو بین الصوبائی جعلی کرنسی و اسلحہ اسمگلر بمعہ جعلی کرنسی اور اسلحہ گرفتارکر لئے گئے، ایس آئی یو نے مخفی اطلاع پر کورنگی نزد بلال چورنگی کاروائی کرتے ہوئے دو بین الصوبائی جعلی کرنسی و اسلحہ اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت عمران خان ولد نور شاہ باز خان ، شہیداللہ خان ولدمحمد قدح خان کے طور پر ہوئی،گرفتار ملزمان سے 3 لاکھ کی جعلی کرنسی اور دو عدد پسٹلز برآمد ہوئے ہیں،ملزمان خیبر پختونخوا سے فیض اللہ نامی شخص سے جعلی کرنسی اور اسلحہ خرید کر بذریعہ بس سہراب گوٹھ بس ٹرمینل سے کراچی لاتے تھے جو کہ بعد ازاں واٹس ایپ اور فیس بک پر اپنے کسٹمرز کو فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے جعلی کرنسی و ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

Shares: