سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ضلع بھر میں اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سرکل اور سیکٹر انچارجز کو احکامات جاری کیے کہ شہر میں اوور لوڈنگ اور ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیو ں کے خلاف بھر پورکاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کوحادثات سے محفوظ رکھنے اور ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمد کرانے کے لیے شب و روزاقدامات کر رہی ہے تا کہ راولپنڈی شہر میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے اسی کے پیش نظر اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پورکاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںاوور لوڈنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شاہراہوں کوحادثات اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قوانین پر عمل کروانا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا
Shares: