باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا، نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی،سی اے اے پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے اوقات کار جاری کرے گا،گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی

پروازوں کے اوقات کار آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہو ں گے،خصوصی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا، ماسوائے تربت اور گوادرتمام ائر پورٹس پر دو طرفہ پروازوں کی اجازت ہو گی،

واضح رہے کہ پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مارچ میں بین الاقوامی پروازیں بند کی تھیں جس کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو پابند کے پہلے ایک ماہ کے دوران تین ارب 61 کروڑ روپے کا خطیر نقصان اٹھانا پڑا تھا،

قبل ازیں  ایئر پورٹس پر مسافروں کی کرونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کو فلائٹس کی اسکریننگ کے لیے نیا طریقہ کار موصول ہو گیا، جس کے تحت اب بغیر علامات والے مسافروں کو ایئر پورٹ سے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ نظرثانی شدہ قواعد کے مطابق کرونا وائرس کے علامات والے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ پر موجود محکمہ صحت کی ٹیمیں مسافروں کا معائنہ کریں گی۔ بغیر علامات والے مسافر اپنے گھروں میں 14 دن قرنطینہ رہیں گے جب کہ کرونا علامات والے مسافر ٹیسٹ رپورٹ آنے تک حکومتی قرنطینہ مرکز میں رہیں گے۔

قواعد کے مطابق علامات والے مسافروں کو منفی رپورٹ آنے پر ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی، مثبت رپورٹ آنے والے مریض خود گھر یا اسپتال میں آئسولیٹ ہوں گے، دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے مثبت مریض مسافر 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد اپنے صوبے کو سفر کر سکیں گے۔

نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ 20 جون سے تمام ایئر لائنز جو پاکستان کے لیے روٹین کے مطابق پروازیں چلاتی ہیں، کو پاکستان کے لیے اندرونی ٹریفک آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی، جن کی تعداد ملک کے اندر ہفتے میں 200 سے 275 فلائٹس ہیں

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کھولنی تھی کیوں کہ اوورسیز پاکستانی مشکل میں ہیں، کورونا کے حوالے میں اٹلی میں پروازوں کا مسئلہ تھا،اٹلی میں لاک ڈاوَن تھا جس کے باعث زیادہ مسئلہ تھا، 85ہزار لوگ واپس آچکے ہیں ،ایک لاکھ 6ہزار پاکستانی بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، رواں ہفتے کافی تعداد میں پروازیں کھلیں گی،

Shares: