جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے،چیف جسٹس عامر فاروق کا عمران کے وکیل سے مکالمہ

islamabad highcourt

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لئے کل شام سے زمان پارک میں پولیس کا آپریشن جاری ہے تا ہم ابھی تک پولیس کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، تحریک انصاف نے عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،آج اس درخواست پر سماعت ہونی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیسز کی ریگولر کازلسٹ منسوخ کردی گئی ہے چیف جسٹس عامر فاروق آج صرف ارجنٹ کیسز کی ہی سماعت کریں گے،عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست ڈی لسٹ کردی گئی ہے اور آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر ہوگی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت کے باہر ارجنٹ کیسز کی کازلسٹ آویزاں کردی گئی ہے، عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست تاحال ارجنٹ کیسز کی کازلسٹ میں شامل نہیں ہے ،

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اچانک اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے استدعا کی کہ زمان پارک والے معاملے کو دیکھتے ہوئے ان کی درخواست سنی جائے لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے آج آپ نے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی آپ نے درخواست دی ہے عدالت نے عمران خان کو پہلے بھی ریلیف دیا اس کے باوجود یہ کچھ ہو رہا ہے تو افسوسناک ہے اس کورٹ نے پہلے ہی راستہ دیا تھا وہ راستہ آپ نے نہیں لیا تو اس کے اثرات دیکھنے ہوں گے ابھی تو آپ کی درخواست سماعت کے لئے مقرر نہیں ہوئی فکس ہو گی تو سماعت کروں گا

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کردی، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے درخواست سنی تھی اورڈائریکشن دی تھی مگر افسوس کیا ہوا،خواجہ حارث نے کہا کہ آپ ہمیں سن لیں ہم قانون کے تحت عدالت کو مطمئن کریں گے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس عدالتی احکامات کا کیا بنا عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں دیکھیں گے خواجہ حارث نے کہا کہ 12 بجے سپریم کورٹ میں سماعت ہے اس سے پہلے کیس سن لیں

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایک اور کیس کی سماعت ختم ہونے پر اچانک روسٹرم پر آئے تھے

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

Comments are closed.